امریکی ریپر بگ پوکی  دوران پرفارمنس گرنے کے بعد انتقال کر گئے

امریکی ریپر بگ پوکی  دوران پرفارمنس گرنے کے بعد انتقال کر گئے
کیپشن: American rapper Big Poke has died after collapsing during a performance

ایک نیوز:امریکا کے مقبول ترین ریپر بگ پوکی 45 سال کی عمر میں ٹیکساس میں اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے  گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

 بگ پوکی کا  اصل نام ملٹن پاول تھا ان کے تصدیق شدہ انسٹا گرام  اکاؤنٹ پر ان کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔
پوسٹ پر لکھا گیا ہے کہ ہم گہرے دکھ کے  ساتھ اپنے پیارے ملٹن 'بگ پوکی' پاول کے انتقال کی خبر شیئر کر رہے ہیں۔

پوسٹ کی تحریر کے مطاب "وہ اپنے خاندان، دوستوں اور پرستاروں کی طرف سے  چاہا گیا. آنے والے دنوں میں، ہم ان کی زندگی کے بارے میں معلومات جاری کریں گے آپ اس مشکل وقت میں اس کے خاندان اور ان کی رازداری کا احترام کریں

"بگ پوکی  ہارڈسٹ پٹ ان دی لٹر‘‘ کے نام سے اپنا پہلا البم   1999 میں ریلیز کیا تھا۔ جسے بے پنا ہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔