ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونا سستاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت1ہزار کمی سے2 لاکھ 20ہزار 700روپے کاہوگیا۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 89 ہزار 214 روپے ہوگئی ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر کی کمی سے 1951 ڈالر کا ہوگیا ۔