ایک نیوز :چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا ن لیگ سے کوئی اختلاف نہیں ، ہم میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے درمیان میثاق جمہوریت کوآگے بڑھائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اس تاریخی موقع پر جب پیپلز پارٹی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کراچی منتخب ہوئے پوری پیپلز پارٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جب یہ شہر ایک فون کال پر چلتا تھا تب بھی پیپلز پارٹی کے جیالے کھڑے تھے، جیالوں نے جانوں کی قربانی دی ہے، پیپلز پارٹی کے شہداء کے نام یہ جیت کرتے ہیں، یہ جیت محترمہ بے نظیر کے نام کرتے ہیں، جو پیپلز پارٹی پر الزامات لگاتے ہیں ان کا جواب شہر کی خدمت کرکے دینگے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹر کی مدد سے مئیر منتخب کراتے تھے ان کی ہار ہوئی ، کراچی سے کشمور تک گلی گلی کے مسائل حل کرنے ہیں، کراچی میں ذاتی دلچسپی لے رہا ہوں، پانچ سال کے اندر عوام مجھ سے جواب لیں کہ کیا کام کرایا ہے، جتنے بھی مئیر اور ڈپٹی مئیر رہے ہیں ان سب سے بہتر کارکردگی ہوگی،و کراچی میں تقسیم کی سیاست کو رد کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن بہت نزدیک ہیں ، پچھلی مردم شماری پر ہمارے اعتراضات تھے ،میں سمجھتا ہوں یہ اعتراضات رہیں گے ۔امید ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت ہمارے تحفظات دور کرے گی۔