نوازشریف نے یونان کشتی حادثہ بڑاانسانی المیہ قراردیدیا

نوازشریف نے یونان کشتی حادثہ بڑاانسانی المیہ قراردیدیا
کیپشن: Nawaz Sharif called the Greece boat accident a great human tragedy

ایک نیوز :سابق وزیراعظم نوازشریف نے یونان کشتی حادثہ بڑا انسانی المیہ قرار دیدیا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ وسابق وزیراعظم نوازشریف کاٹویٹ میں کہہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین