ایک نیوز :چین کے دورے پر موجودامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں 2018 کے بعد پہلی بار کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار سے چینی صدر نے ملاقات کی ہے۔
چینی صدر نے ملاقات کے بعد چینی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ "دونوں فریقین نے واضح انداز میں بات چیت کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ امریکی وزیر خارجہ چین اور امریکہ کے تعلقات کے استحکام کے لئے مثبت تعاون کریں گے۔"
وزیر خارجہ انٹونی بلینکن 2018 کے بعد چین کے دورے پر جانے والے پہلے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے چین کے وانگ یی سے بھی ملاقات کی۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چین کے دو روزہ دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے وفد کے ہمراہ ساتھ ساڑھے 5 گھنٹے طویل ملاقات کی، ملاقات میں چینی محکمہ خارجہ کا وفد بھی شریک رہا۔
Today, I met with People’s Republic of China State Councilor and Foreign Minister Qin Gang in Beijing and discussed how we can responsibly manage the relationship between our two countries through open channels of communication. pic.twitter.com/dPkd0aWQ5J
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) June 18, 2023
وزرائے خارجہ کی ملاقات کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیرخارجہ سے واضح، ٹھوس اورمعیاری بات چیت ہوئی ہے، ملاقات کے دوران بلنکن نے سفارتکاری کی اہمیت اور مواصلات کے چینلز کھلے رکھنے پر زور دیا ہے۔