عام انتخابات کیلئے ڈی آراوز اور آراوز عدلیہ سے لینے کا فیصلہ

عام انتخابات کیلئے ڈی آراوز اور آراوز عدلیہ سے لینے کا فیصلہ
کیپشن: عام انتخابات کیلئے ڈی آراوز اور آراوز عدلیہ سے لینے کا فیصلہ

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے  عام انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں  ممبران الیکشن کمیشن، حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ایک بار پھر عدلیہ سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کے لیے رابطہ کرے گا،  جلد رجسٹرار ہائیکورٹس کو خط لکھ کر ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کے لیے فہرست مانگی جائیگی۔عدلیہ سے آر اوز نہ ملنے کی صورت میں متبادل افسران کی فہرست تیارکرلی۔