اداروں کیخلاف مہم،قاسم سوری،اعظم سواتی،علی زیدی ایف آئی اے طلب

Jun 19, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز:قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے قاسم سوری ، اعظم سواتی اور سید علی زیدی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملکی قومی سلامتی ا داروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے2اہم رہنماؤں اعظم سواتی،قاسم سوری  اور استحکام پاکستان پارٹی کے ایک رہنما  سید علی زیدی کوطلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔

  نوٹس کے مطابق تینوں رہنماؤں کو 22 جون کو لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے ۔ رہنماؤں کی غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور کی جائے گی۔

مزیدخبریں