ایک نیوز :آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے غیر یقینی اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے، بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں اُتار چڑھاؤ دیکھنا کو ملا، ایک موقع پر انڈیکس میں 100 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی تھی تاہم بعد میں مندی کی واپسی ہوئی۔
گراوٹ کی واپسی کے باعث کاروبار کا اختتام بھی بدترین مندی کے باعث ہوا، 100 انڈیکس میں 680.08 پوائنٹس کی مندی کے بعد 40621.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.65 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 32 لاکھ 9 ہزار 138 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔