مر تضیٰ وہاب نے میئر کراچی کا حلف اٹھالیا

Jun 19, 2023 | 17:55 PM

ایک نیوز :نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عہدے کا حلف اٹھالیا۔
تفصیلات کےمطابق نومنتخب میئرمرتضیٰ وہاب  سےصوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نےعہدے کا حلف لیا۔بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے ۔تقریب میں وزیراعظم بلاول بھٹو کے نعرے لگ گئے ۔

حلف اٹھانے کے بعد مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں حقیقی مثبت تبدیلی لائیں گے ،ہم نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے اور دلوں کو جوڑیں گے ،کراچی والے ہماری مدد کریں گے ،ہم کراچی کی عوام سے وفا کریں گے ۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے ، انہوں نے 173 ووٹ حاصل کئےتھے ۔جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو161 ووٹ ملےتھے ۔
قبل ازیں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا تھاکہ 30 سے زائد منتخب اراکین کو لاپتہ کر دیا گیا، تحریک انصاف کے اغواء چیئرمینز کو پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں