ایک نیوز :چونیاں کے نواحی گاؤں ججل میں نہر میں نہاتے ہوئے2کمسن بچیاں اور ایک بچہ بے رحم موجوں کی نذرہوگئے۔1بچے کو بچالیاگیا۔
چونیاں کے نواحی گاؤں ججل میں عید کی آمد سے قبل ایک ہی خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی،قریبی نہر میں نہاتے ہوئے دو بچیاں اور ایک کمسن بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو تلاش کیا جنہیں پولیس نے قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔
تین بچوں کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی علاقہ میں سوگ فضا قائم ہو گئی بے رحم پانی کی نظر ہونے والے بچوں میں دس سالہ بچہ محبت علی،حیات بی بی عمر نو سال اور مبین بی بی عمر دس سال کے نام شامل ہیں ۔ایک بچے کو مقامی افراد نے زندہ بچالیا۔
1122 کی ہیلپ لائن میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکارنہ پہنچ سکے،آلہ آباد پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔