ہوشیار خبردار ،کراچی میں قربانی کے جانورچوری کرنیوالاگروہ متحرک

Jun 19, 2023 | 17:42 PM

ایک نیوز: ہوشیار خبردار ،شہر قائد میں قربانی کے جانور چوری کرنیوالا گروہ سرگرم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ ر وز قربانی کاجانور'' ببلو ''  پلک جھپکتےچوری ہو گیا۔جس کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پرآگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوری نے آسانی سے رسی کھولی اور جانورلیکر چلتا بنا۔واقع فریئر کے علاقے میں پیش آیا۔

متاثرہ شخص عبدالوہاب کاکہنا تھا کہ 7جانور لایا ایک چوری ہوگیا۔چوری ہونیوالے جانور کی مالیت3 لاکھ 50 ہزار روپے تھی ۔واقعہ کی درخواست فرئیرتھانہ میں دے دی گئی۔

مزیدخبریں