ایک نیوز :مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مرتضیٰ وہاب کامیئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹی فکیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست گزار محمد عامر نے استدعا کہ قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا گیا الیکشن کمیشن کا مرتضیٰ وہاب کی بطورمیئرتقرری کانوٹی فکیشن معطل کیاجائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن لڑنے کیلئےجو قانون بنایا گیا وہ آئین سےمتصادم ہے، مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کےقانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
آئینی درخواست میں معاملے کی نوعیت کے پیش نظر 20 جون کو سماعت کی استدعا کی ہے جبکہ درخواست میں صوبائی حکومت،الیکشن کمیشن ،مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔