امریکا چین کے آگے بے بس،تائیوان کو چین کا حصہ تسلیم کرلیا

امریکا چین کے آگے بے بس،تائیوان کو چین کا حصہ تسلیم کرلیا
کیپشن: امریکا چین کے آگے بے بس،تائیوان کو چین کا حصہ تسلیم کرلیا

ایک نیوز :امریکا نے چین کی طاقت کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ۔ تائیوان کو چین کا حصہ تسلیم کرلیا ۔
 عالمی میڈیا کے مطابق چین کے دورہ پر موجود امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا۔واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن اس وقت چین کے دورے پر ہیں انہوں نے چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔ٹونی بلنکن نے امریکی صدر سے بھی ملاقات کی ۔

’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن گزشتہ 5 برسوں میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ امریکی سفارت کار ہیں، انہوں نے اس موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے ساڑھے 7 گھنٹے تک بات چیت کی، اس دوران عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

دونوں فریقین نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے بھی امریکا کا دورہ کرنے کی ہامی بھرلی ہے، دونوں وزرائے خارجہ دنیا کی 2 سب سے بڑی معاشی قوتوں کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے جو کہ کورونا وبا کے بعد سے انتہائی کم ہوچکی ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بات چیت کو واضح، ٹھوس اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا انٹونی بلنکن نے غلط فہمیوں اور بدگمانیوں کو کم کرنے کے لیے تمام مسائل میں سفارت کاری کی اہمیت اور رابطے کے کھلے ذرائع فعال رکھنے پر زور دیا۔