ایک نیوز: سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادہ بھی موجود تھ،ےچوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے ملاقات کی۔ چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی حالات کے بارے بھی گفتگو کی گئی۔
میرے والد کو ان کے وکیلوں سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔ میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔ آج (IG Prisons) آئی جی پریزن خود چوہدری شجاعت صاحب اور ان کے بیٹے @ChSalikHussain کو لے کر ملوانے گئے ہیں۔ اب یہ ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے کی ملاقات خاندان والوں کی ہم نے کروا…
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 19, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا جلد مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا امکان ہے۔