ایک نیوز:صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کہتے ہیں نگران حکومت الیکشن کمیشن نے تشکیل دی تھی کمیشن جب تاریخ دے گا الیکشن کروا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے بجٹ کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بجٹ کا حجم 1719 ارب روپے گا جس میں 325 ارب جاری ترقیاتی سکیموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عامر میر اور صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے فارمولے کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ تعلیم کے لئے 195 ارب صحت کے لئے 183 ارب سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں ستر ارب روپے عوام کو براہ راست فراہم کئے جائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا صوبائی سطح پر آئی ٹی پر عائد تمام ٹیکسسز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ زراعت کے لئے 47.6 ارب روپے کے مراعات لائی جا رہی ہیں۔ سٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد ہی رکھی جا رہی ہے۔ جاری ترقیاتی سکیموں کے پچاس فیصد کو ائندہ چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
اس موقع پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کے لئے رقم وفاقی حکومت فراہم کرتی ہے جبکہ نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے گا تو عام انتخابات کروا دئیے جائیں گے۔
صوبائی سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب صرف بلدیاتی انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔ وہ بجٹ 2024-23 پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ پنجاب مجاہد شیر دل کا کہنا تھا کہ صوبوں کی جنرل الیکشن کرانے کی زمہ داری پنجاب کی نہیں۔