قلندرز اب جنوبی افریقی لیگ میں بھی جلوہ گر ہوگی

 قلندرز اب جنوبی افریقی لیگ میں بھی جلوہ گر ہوگی

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز جنوبی افریقی لیگ میں بھی جلوہ گر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق لاہورقلندرز نے جنوبی افریقہ لیگ کی فرنچائز ڈربن کو خرید لیا ہے۔پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اب زیم زیفرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں ان ایکشن ہوگی۔زیم زیفروز ٹی 10 کےافتتاحی ایڈیشن میں لاہور قلندرزکی ٹیم ڈربن قلندرز ایکشن میں ہوگی۔

سی ای او لاہور قلندرزعاطف رانا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح زیم زیفرو ٹی 10 میں ڈربن قلندرز شاندار کارکردگی دکھائے گی۔زیم زیفرو ٹی 10 میں کل پانچ ٹیمیں شرکت کرینگی۔ لیگ کا آغاز20 جولائی جبکہ 29 جولائی کو لیگ کا فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ زیم زیفرو ٹی 10 لیگ کی ڈرافٹنگ 2 جولائی کو ہوگی۔