پنشن میں صرف 5 فیصد اضافہ، پنجاب حکومت کاانتہائی مایوس کن اقدام

پنشن میں صرف 5 فیصد اضافہ، پنجاب حکومت کاانتہائی مایوس کن اقدام
کیپشن: پنشن میں صرف 5 فیصد اضافہ، پنجاب حکومت کاانتہائی مایوس کن اقدام

 ایک نیوز: صوبہ پنجاب کے پنشنرز کی پینشن میں صرف 5 فیصد اضافے  کی منظوری،حکومت کی خاطر اپنی زندگی اور جوانی قربان کردینے والے ریٹائر سرکاری ملازمین مایوس ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق آئندہ بجٹ میں  پنجاب حکومت نے 80 سال سے سے زائد عمر کے افراد کی پینشن میں 20 فیصد اضافہ کی منظوری دی ہے جبکہ عام پنشنر کی پنشن میں صرف 5 فیصد اضافہ کیا ہے جس پر سرکاری ملازمین کی تنظیموں نے اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز افزوں مہنگائی کےبعد پنشن میں محض 5 فیصد کا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

 یادرہے سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے جو ایک نیک نام اور نامور بیوروکریٹ اے زیڈ  کے شیردل کے بیٹے ہیں نے بجٹ بریفنگ میں کہا تھا کہ پنجاب کے ملازمین وفاقی حکومت کے ملازمین سے زیادہ پینشن لے رہے ہیں اس لئے پنجاب کے ملازمین کی پینشن میں کم اضافہ کیا ہے  ۔ انہوں نے پنجاب حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کو بھی وفاقی ملازمین سے بہتر قرار دیا ۔