شہبازشریف کل دورہ فرانس اور انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے،اہم ملاقات شیڈول

Jun 19, 2023 | 15:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کل بیرون ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔جہاں وہ نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل دورہ فرانس اور انگلینڈ کیلئے روانہ ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف لندن میں نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملاقات میں عام انتخابات کی تاریخ، نگران وزیراعظم سمیت دیگر اہم امور پر غور ہو گا،اس کے علاوہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت آئندہ انتخابات میں اتحاد سے متعلق بھی گفتگو ہو گی ۔

مزیدخبریں