ایک نیوز: پی سی بی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی پر اگلے 24 سے 36 گھنٹے اہم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی تعیناتی کی مدت کل ختم ہو جائے گی، تمام نظریں وزیراعظم شہباز شریف پر جم گئی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے دو نام بھجوائے جاسکتے ہیں۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔
نجم سیٹھی اور چودھری ذکاء اشرف پی سی بی کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ دونوں امیدواروں کو حکومتی اتحاد کی دوبڑی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ایک طرف نجم سیٹھی کو مسلم لیگ ن جبکہ دوسری طرف ذکاء اشرف کو پیپلز پارٹی کی سپورٹ حاصل ہے۔پی سی بی چئرمین شپ کاقرعہ کس کے نکلے گا سب کو اسکا انتظار ہے۔