ایک نیوز: عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے پولیس کی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق خدیجہ شاہ عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔پولیس نے خدیجہ شاہ کو نئے مقدمہ میں انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔ عسکری ٹاور حملہ کیس میں پولیس نے خدیجہ شاہ کی جیل سے طلبی لگوائی ہے۔پولیس نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ خدیجہ شاہ عسکری ٹاور کےحملہ کےموقع پر موجود تھی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ خدیجہ شاہ کی موجودگی بتائیں وہ لبرٹی میں موجود تھی؟
پراسیکیوٹر نے کہا کہ سوشل میڈیا میں خدیجہ شاہ کے بیان موجود ہیں۔
وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ ایک ٹائم 2جگوں پہ کیسے ہوسکتا خدیجہ شاہ وہاں موجود ہو۔
خدیجہ شاہ نے کہا کہ میں لبرٹی مارکیٹ کیطرف 9 مئی کو گئی ہی نہیں،میں کور کمانڈر کے حملے کے وقت گھر موجود تھی۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس کی خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔