ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن،سماعت8جولائی تک ملتوی

Jun 19, 2023 | 13:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں  17 ارب روپے کی کرپشن کاالزام،عدالت نے سماعت 8 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران گواہ محمد احمد صدیق کا بیان قلمبند کیا گیا۔

نیب ریفرنس کے مطابق آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر فریقین کے وکلاء دلائل دیں گے،محمد احمد صدیق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف گیس کے ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے،ملزموں کی ملی بھگت کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا تھا۔

بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 8 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں