القادر ٹرسٹ کیس،  سربراہ پی ٹی آئی ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع

القادر ٹرسٹ کیس،  سربراہ پی ٹی آئی ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع
کیپشن: القادر ٹرسٹ کیس،  سربراہ پی ٹی آئی ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع

 ایک نیوز :احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم  اور ان کی اہلیہ بشری بی بی  کی عبوری ضمانت میں 4 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ  احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث جبکہ پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی،سہیل عارف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
عدالت نے  چئیر مین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں چار جولائی تک توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت چار جولائی تک منظور کر لی ہے۔
عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔
بشری بی بی کے وکلا کی جانب سے نیب کے بطور ملزم طلبی کے نوٹس کے پیش نظر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی   جس میں بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ گوہر علی کا موقف تھا کہ نیب نے پہلے گواہ بنایا اور کہا کہ اس کیس میں بشری بی بی کی ضرورت نہیں ہے۔نیب نے اب نوٹس میں بشری بی بی کو ملزمہ نامزد کر دیا ہے۔