یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلرز کا اہم سرغنہ گرفتار

Jun 19, 2023 | 12:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ سیمت دو ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلر وقاص کا تعلق وزیرآباد سے ہے، وقاص احمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے تھے۔ایجنٹ وقاص نے یونان بھجوانے کے لئے 23 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔ اس کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے تفصیلات شئیر کی گئی تھیں۔ 

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جبکہ ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ عظمت علی کوبھی گرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ملزم نے متاثرہ شہری کو 17 لاکھ لیکر لیبیا سے اٹلی بھجوایا تھا، ملزم عظمی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

علاوہ ازیں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کراچی ائرپورٹ سے آف لوڈ ہونے والے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا۔ملزم ساجد محمود نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے۔ ملزم کے خلاف اس سے پہلے کشتی حادثے کے حوالے سے ایک مقدمہ پہلے ہی درج تھا۔

ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا اور اسے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، اس نے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم کا نام امیگریشن بلیک لسٹ میں شامل تھا اور اس کا تعلق منڈی بھاؤالدین سے ہے۔ اس نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست متاثرہ نوجوان کے بھائی کی جانب سے دی گئی۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں