نو مئی واقعے پر معصوم بچی کے احساسات،ویڈیو

Jun 19, 2023 | 12:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 9 مئی کے اندوہناک واقعے پر   ایک معصوم پاکستانی بچی نے اپنےاحساسات کا اظہار ایک ویڈیو پیٖٖغام کے ذریعے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی 9 مئی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہتی ہے کہ ماں (دھرتی) نے ہمیشہ سکھایا کہ غصہ کرنا، گھر میں توڑ پھوڑ کرنا، آگ لگانا اور گالم گلوج کرنا سخت ناپسندیدہ عمل ہے۔ماں کے انتہائی پیار کے باوجود بھی اگر ایسا کوئی کام کیا تو نا صرف ماں ناراض ہو گی بلکہ اللّٰہ کی ناراضگی بھی یقینی ہے۔

بچی نے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعے پر حیران ہوں کہ اپنے  گھر کا جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کی مائیں کہاں ہیں، وہ انہیں روکتی کیوں نہیں۔میں بھی دیکھ رہی اور آپ سب بھی یقیناً دیکھ رہے ہوں گے کہ اپنے گھر ( پیارا وطن پاکستان ) کو تباہ کر نے والے کیسے اس انتہائی ممنوع فعل کو سرانجام دے رہے ہیں۔

سانحہ نو مئی پاکستانی تاریخ کا سیاہ باب ہے،موج بڑھے یا آندھی آئے، گھر تو اپنا ہوتا ہے مگر اپنے ہی گھر میں آگ اور تباہی خود کون لے کر آتا ہے؟؟

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-19/news-1687160350-7106.mp4

مزیدخبریں