ایک نیوز: سانحہ 9مئی میں ملوث شرپسند ایاز کے اہلخانہ نے پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے منفی پروپیگنڈا میں ملوث ہیں، بچوں کو اپنے مقصد کے لیے گمراہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شرپسند ایاز ولد صاحب زادہ سانحہ 9 مئی کی شرپسندی کے دوران خیبرپختونخواہ میں مختلف توڑ پھوڑ حملوں میں ملوث رہا تھا۔شرپسندایاز کے اہل خانہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسکی منفی ذہن سازی کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔
شرپسند ایاز کے سسر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے منفی پروپیگنڈا میں ملوث ہے اور ہمارے بچوں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیےگمراہ کر رہا ہےہم لوگوں کو چیئرمین پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا اور شر سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔
شرپسند ایاز کی سسر نے سانحہ9 مئی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓکہا کہ ایسے گھنا ؤنے واقعات ہمارے ملک کی شان میں گستاخی کرتے ہیں اور ہر ممکنہ طور پر بند ہونے چاہیے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-19/news-1687160102-9535.mp4