اسدعمر کی سابق وزیراعظم سےعدالت میں ملاقات، ساتھ نہیں بیٹھے

Jun 19, 2023 | 12:33 PM

   ایک نیوز :  چئیر مین پی ٹی آئی اور اسد عمر کی کمرہ عدالت میں ہیلو ہائے ہوئی ہے ، تاہم دونوں ساتھ نہیں بیٹھے ۔

 رپورٹ کے مطابق اسدعمر جج سکندرخان کی کمرہ عدالت میں بیٹھے ہوئے تھے جب سابق وزیراعظم وہاں پہنچے تو  ان میں اور اسدعمر ن کےدرمیان سلام کا تبادلہ ہوا اور دونوں نے ہاتھ ملایا۔

اسدعمر نے چیرمین پی ٹی آئی کو ساتھ کرسی پر بیٹھنے کی جگہ دی تاہم وہ  اسدعمر کے ساتھ کرسی پر نہیں بیٹھے اور روسٹرم پر چلے گئے۔

کچھ ہی دیر بعد جب عدالت نے تھانہ مارگلہ کیس میں درج  مقدمے میں  چیئرمین پی ٹی آئی ،اسد عمر ،راجہ خرم نواز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تو اسد عمر اٹھ کر جانے لگے ۔ ایک صحافی کے پوچھنے پر کہ چیرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، اپ کہاں جا رہے؟  اسد عمر نے جوا ب دیا کہ میری ضمانت پر فیصلہ ہوگیا،  اب اہلیہ کو چھوڑنے ائیرپورٹ جاناہے۔ یہ کہنے کے بعد اسدعمر جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں