ایک نیوز: وائس آف جرنلسٹس پاکستان کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور جناح ہاوس میں پیش آنے والے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق وائس آف جرنلسٹس پاکستان کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ یہ بہت ہی رنجیدہ کردینے والا واقع ہے،یہ کون تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟ پاکستان کا پرچم جلایا، قائدِ اعظم کی تصاویر نظرِ آتش کرنے کیساتھ ساتھ مسجد کو بھی نا چھوڑا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-19/news-1687159168-3966.mp4
شرکاء ُ کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی بے حرمتی اور انکی یادگاروں کو مسمار کرنے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہوسکتے،ہمارا مطالبہ ہے کہ جو بھی شرپسند انکے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ جناح ہاوس کو جلانے، شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں انکو سخت سے سخت سزا دیکر نشانِ عبرت بنایا جائے۔