مختلف شعبہ زندگی کے افراد کا 9 مئی کے واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار

Jun 19, 2023 | 12:13 PM

Hasan Moavia

پی این یان: مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے  جناح ہاؤس کے دورہ پر 9 مئی کے واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شر پسندوں اور شرانگیزوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعہ کیلئے مذمت انتہائی چھوٹا لفظ ہے ان کی مرمت ہونی چاہیئے جو سب کے لیے مثال بنے،مئی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ان کو نشانہ عبرت بنایا جائے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے کی شرپسندی کو بیان کرنے سے قاصر ہیں، دل خون کے آنسو روتا ہے۔جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ قائد ہاؤس کی حالت دیکھ کر بہت دکھی اور مایوس ہیں۔ ہمارے قائد کے گھر کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کی گرفت سے نہیں نکلنے دینا چاہیے۔متعدد سکولوں کے طلباء نے 9 مئی کے شرمناک واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر کی ایسی انتشارپسند سوچ نہیں ہونی چاہیے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-19/news-1687158806-2725.mp4


طلباء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک کی سرحدوں پر وار کرنے والے دشمن عناصر جیسا سلوک 9 مئی کے شرانگیزوں کے ساتھ ہونا چاہیئے۔ 9 مئی کے واقعہ پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ کیسے انسان ہیں جنہوں نے احتجاج کے نام پر تخریب کاری کی ۔ہمارے قائد اور فاطمہ جناح کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔9مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،قائد اعظم اور فاطمہ جناح کی یادگاروں اور پاک فوج کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔اس شرمناک واقعے سے ہماری آنکھیں جھک گئی ہیں۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بد بختوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
علماء اکرام کا جناح ہاؤس دورہ پر کہنا تھا کہ جنہوں نے یہ گستاخی اور بے حرمتی کی ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ کوئی اور ایسا کرنے کا نہ سوچیں۔

مزیدخبریں