ایک نیوز: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کردیا ہے،آئندہ اس شخص کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب کوئی نہیں دیکھے گا،پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر یہودی لابی رو رہی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹانک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ہم نے کلمہ حق بلند کیا، ہم نے پہلے کہا تھا پی ٹی آئی کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر یہودی لابی رو رہی ہے،امریکی کانگریس میں یہودی لابی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے رو رہی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کا ایجنڈا پاش پاش کردیا ہے، ثابت کیا یہ پاکستان دشمن بھی ہے اور اسرائیل نواز بھی،اسرائیل نے جنوب ایشیا میں اپنے نیٹ کا منصوبہ بنایاتھا،علیحدگی پسند تحریک چلانے کا مقصد پاکستان کو توڑناتھا۔سابقہ حکمرانوں کا ایجنڈا اسرائیلی اور یہودی تھا،ملک دشمن عناصر آج پی ٹی آئی کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں،اس فتنے کا خاتمہ کردیاگیا، ہم نے اس فتنے کا تختہ الٹ دیا، دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا۔
ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں اسلام کے علاوہ کوئی نظام نہیں چل سکتا،عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو بحال کریں گے،گومل زام سے ٹانک کو صاف پانی مہیا کریں گے،پی ٹی آئی حکومت میں ٹانک کی ترقی کیلئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیاگیا۔