ایک نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورسابق خاتون اول آج نیب میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اورانکی اہلیہ آج احتساب عدالت اورانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
پیشی سےقبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھانےرجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس کو کمپلیکس میں دوگاڑیوں کے داخلے کی اجازت کیلئے درخواست دائرکردی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نےآج 16مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پیش ہونا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں عدالتوں میں پیشی کے بعد وہ القادرٹرسٹ تحقیقات کیس میں نیب آفس پیش ہوں گےجہاں انہیں مشترکہ تحقیقات ٹیم کے سوالوں کے جواب دیناہوں گے،سابق خاتون اول بھی شوہرکے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔