ایک نیوز: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے مئیر کراچی الیکشن میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی چئیرمینوں کی غیر حاضری پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو چار مرتبہ ملتوی کیا گیا اور اپنی نشستیں بڑھانے کیلئے حلقہ بندیاں کی گئیں۔ دھاندلیوں کے باوجود زیادہ ووٹ جماعت اسلامی نے لئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آر اوز کے ساتھ مل کر نتائج کو تبدیل کیا گیا، آر اوز نے پیپلز پارٹی کا لکھا ہوا نتیجہ پڑھ کرسنا دیا ہے۔14 یوسیز میں جماعت اسلامی کو جان بوجھ کر ہرایا گیا، اتنا سب کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تمام لوگ ووٹ ڈالنے آئے تھے، ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے ملک توڑ دیا لیکن مینڈیٹ کو نہیں مانا تھا۔