کروشیا کو شکست، نیشنز لیگ کا ٹائٹل اسپین کے نام

 کروشیا کو شکست، نیشنز لیگ کا ٹائٹل اسپین کے نام

ایک نیوز: نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں کھیلے گئے نیشنز لیگ کے فائنل میچ میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو  پینلٹی  پر4 کے مقابلے 5 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق میچ کا وقت ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے باعث کوئی بھی گول نہ کر سکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔دونوں ٹیموں  پینلٹی 5-5 پینلٹی ککس میں سے چار مرتبہ گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں بھی جب میچ چار چار سے برابر رہا تب اسپین کی جانب سے ڈینی کارواجل نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔اسپین  2012 یورپی چیمپئن شپ کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اسپین کی فٹبال ٹیم نے دو سال قبل بھی نیشنز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی لیکن انہیں فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈینی کارواجل کا کہنا تھا کہ قطر فیفا ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی اور مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد نیشنز لیگ فائنل میں اس فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔