مردہ قرار دیکر آخری رسومات کیلئے لےجاتےہوئےزندہ ہونےوالی خاتون چل بسی

Jun 19, 2023 | 09:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور  میں چند روز قبل ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد  آخری رسومات کے دوران حیران کن طور پر زندہ ہو جانے والی خاتون چند روز بعد ہی چل بسی، بیٹے نے موت کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق زندہ ہونے کے بعد بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناسازی کے باعث دوبارہ اسی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں سے علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 جون کو ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

مزیدخبریں