ایک نیوز: لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور میں چند روز قبل ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیے جانے کے بعد آخری رسومات کے دوران حیران کن طور پر زندہ ہو جانے والی خاتون چند روز بعد ہی چل بسی، بیٹے نے موت کی تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق زندہ ہونے کے بعد بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناسازی کے باعث دوبارہ اسی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں سے علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا۔
Hospital protocols are investigated after "dead" woman is found to be alive in coffin by family.
— Sky News (@SkyNews) June 13, 2023
Find more: https://t.co/8xyWy2d9Fw pic.twitter.com/hYtSEfH3Dl
واضح رہے کہ 9 جون کو ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔