ایک نیوز:یونان میں کشتی ڈوبنےکاسانحہ،برطانوی اخبارنےاہم انکشافات کردیئے۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی اخبارنےیونان کشتی حادثےکےحوالےسےاہم انکشافات کئےہیں۔
برطانوی اخبارکےمطابق پاکستانی شہریوں کوزبردستی جہازکےنچلےحصےمیں لایاگیا،خواتین اوربچوں کوکشتی کےنچلےحصےمیں بندکردیاگیا،دیگرممالک کےلوگوں کوکشتی کےاوپروالےحصےپرجانےکی اجازت تھی،پاکستانی شہریوں کوصاف پانی تک نہیں دیاگیا۔
برطانوی اخبارکےمطابق کشتی کی حالت انتہائی خراب تھی،خواتین اوربچوں میں سےکوئی بھی نہ بچ سکا،کشتی ڈوبنےسےپہلے6افرادہلاک ہوچکےتھے۔
شامی پناہ گزینوں کےمطابق یونانی کوسٹ گارڈاپنےمنفی کردارپرپردہ ڈال رہاہے،یونانی کوسٹ گارڈز3گھنٹےتک ہمیں ڈوبتادیکھتےرہے،بچانےوالے یونانی کوسٹ گارڈزمارتےرہےکہ منہ بندرکھو۔