رکشہ ڈرائیور سے کرایے کیلئے بھاؤ تاؤکرتےاسپائیڈرمین کی ویڈیووائرل

رکشہ ڈرائیور سے کرایے کیلئے بھاؤ تاؤکرتےاسپائیڈرمین کی ویڈیووائرل
کیپشن: Viral video of Bhau doing Spiderman for rent from rickshaw driver

ایک نیوز:مشہور سپر ہیرو اسپائیڈر مین یوں تو فلموں میں معاشرے سے چوروں کو ختم کرنے کا کام کرتا ہے اور اپنا جال پھینک کر اپنی مرضی کے مطابق جگہ پر پہنچ جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کیا آپ نے کبھی کسی اسپائیڈر مین کو رکشے میں گھر جاتے دیکھا ہے اور وہ بھی رکشہ ڈرائیور سے کرایے کیلئے بھاؤ تاؤ (بارگیننگ) کرتے ہوئے! اگر نہیں تو یہ ویڈیو آپ کو حیران اور ہنسنے پر مجبور کردےگی۔
اس ویڈیو میں ایک اسپائیڈر مین کو دیکھا جاسکتا ہے جو رکشہ ڈرائیور کے ساتھ کھڑا باتیں کر رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے ویڈیو پر کیپشن دیا گیا ہے کہ اسپائیڈر مین گھر جانے کیلئے رکشہ ڈرائیور سے کرایے کیلئے بھاؤ تاؤکر رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ویڈیو ہے۔