ایک نیوز:بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا ۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔ ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 30فیصد اضافے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 700 سے زائد ارب روپے کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 200 ارب روپے سے زائد ارب جبکہ غیرترقیاتی مد میں 500 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔ بجٹ صوبائی وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی پیش کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ خسارہ 150 ارب روپے ہونے کا امکان ہے ۔بجٹ میں تعلیم ، صحت ، زراعت اور امن ومان کے شعبوں کو ترجیع دی جائے گی۔ بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔
آئندہ مالی سال کے لیے مختلف محکموں میں پانچ ہزار سے زائد نئی اسامیوں کا اعلان متوقع ہے ۔تعلیم کے لیے 90 ارب روپے ، صحت 60 ارب، امن وامان 53، انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے اور صحت کارڈ کے لیے 5 اعشاریہ 8 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن وفاق کی طرز پر اضافے کا امکان ہے۔