پاکستان نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر، جہازوں  کا فیول تیار کر لیا

پاکستان نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر، جہازوں  کا فیول تیار کر لیا
کیپشن: Pakistan has produced fuel for marine cargo and oil tankers, ships

ایک نیوز : پاکستان کی بڑی ریفائنری نے بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا فیول تیارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق بحری کارگو اور آئل ٹینکر جہازوں میں استعمال ہونے والا انتہائی کم مقدار کا سلفر فیول ہے اوراس کی پی این ایس سی کے جہازوں کو فراہمی بھی شروع ہو گئی۔

 مقامی طور پر فیول کی فراہمی سے صرف پی این ایس سی کو سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ پی این ایس سی کے ذرائع کے مطابق مقامی ریفائنری کو فیول کی ادائیگی روپوں میں کی جا رہی ہے۔