برطانیہ کاغیرملکیوں کیلئے ٹریول اتھارٹی سسٹم نافذکرنےکافیصلہ     

برطانیہ کاغیرملکیوں کیلئے ٹریول اتھارٹی سسٹم نافذکرنےکافیصلہ     
کیپشن: Britain has decided to implement a travel authority system for foreigners

ایک نیوز: برطانیہ نے غیرملکی باشندوں کیلئے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی سسٹم کا نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

برطانیہ کی حکومت اور پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں آنے والے امریکی اور یورپی باشندوں سمیت غیرملکیوں کے لیے ایک الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کا عمل نافذ کریں گے اور آئندہ سال کے آخر تک جن لوگوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کیلئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی، ان کے پاس الیکٹرانک ٹریول کی اجازت یا ای ٹی اے کی ضرورت ہوگی، یہ 2سال تک کارآمد رہے گی، اس کے بعد ایک نئی درخواست دینا ہوگی۔

آسٹریلیا کے پاس یہ کئی دہائیوں سے ہے اور الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) ان لوگوں کے لیے ایک نئی ضرورت ہے جنہیں برطانیہ آنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہے۔یہ سسٹم لوگوں کے پاسپورٹ سے الیکٹرانک طور پر منسلک  ہوگا  اور 15 نومبر 2023 سے اگر آپ برطانیہ کا سفر کر رہے ہیں اور آپ قطر کے شہری ہیں تو آپ کو ای ٹی اے کی ضرورت ہوگی ، اس کے لیے  25 اکتوبر سے درخواست دی جاسکے گی ۔ بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، وغیرہ سمیت سکیم میں مزید ممالک  کو بعد میں شامل کیا جائے گا ۔