انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ امتحانا ت کی تاریخوں کا اعلان

 انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ امتحانا ت کی تاریخوں کا اعلان
کیپشن: Announcement of dates of deferred intermediate examinations

ایک نیوز:علیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے  سمندری طوفان کے پیش نظر  انٹر میڈیٹ کے  ملتوی شدہ امتحانا ت  کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بیپر جوائے طوفان کے خطرے کے پیش نظر انٹر بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے 14، 15 اور 16 تاریخ کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا۔نئے شیڈول کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کا آغاز آج  سے ہو گا، 14 جون کا ملتوی پرچہ 19 جون ،15 جون کا ملتوی پرچہ 20 جون کو منعقد ہوگا جبکہ 16 جون کا ملتوی پرچہ 21 جون کو منعقد ہوگا۔