عمران خان کی کال پر ملک بھر میںمہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے. کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا.
چیئرمین تحریک انصاف کا ویڈیو لنک کے ذریعے ملک کے مختلف شہروںمیں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے تھے. ملک ترقی کررہا تھا.پھر امریکا سے سازش ہوئی یہاںسے میر جعفر اور میرصادق ان کیساتھ ملے.نیوٹرلز کو سمجھایا کہ اگر حکومت گرائی گئی تو آنے والوں سے سنبھالی نہیں جائے گی.شوکت ترین سے کہا کہ جاکر سمجھاؤ اگر سازش کامیاب ہوگئی تو ملک کو کتنا نقصان ہوگا.
عمران خان نے مزید کہا کہ جب سے عدم اعتماد ہوا ملک میں یہ مہنگائی کا طوفان کیوں آگیا ہے.کہا جارہا ہے کہ میںبارودی سرنگیں چھوڑ کر گیا ہوں.اصل بارودی سرنگیں تو ہمارے لئے چھوڑی گئی تھیں. آج ہماری معیشت خطرے میں ہے.موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی. اشیا کی قیمتوںمیں مزید اضافہ ہوگا.اگر پیسہ نہیں ہوگا تو ڈیم کیسے بنیں گے ؟
سابق وزیراعظم نے کہا ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کا خیال رکھا.آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے کے باوجود ہیلتھ انشورنس دی.اپنا پیٹ کاٹ کر پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی.انشاء اللہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا.
عمران خان نے کہا فیٹف کے معاملے پر انہوں نے این آر او ٹو مانگا تھا.پہلے ان کو مشرف نے این آر او دیا ، اب ان کو این آر او ٹو مل گیا ہے.ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور عوام پر بوجھ نہیں آنے دینا تھا. یہ اب تک روس سے تیل کیوں نہیں لے پائے.ہم نے اداروںکو چلنے دیا.کیا عدالتیں آزاد نہیں ہیں.