پی ٹی اے ٹیکس ختم ؟ پاکستان میں بند آئی فون چلنا شروع ہوگئے

پی ٹی اے ٹیکس ختم ؟ پاکستان میں بند آئی فون چلنا شروع ہوگئے
ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پر پاکستان میں‌موجود آئی فونز اور دیگر درآمد شدہ موبائلز پر پی ٹی اے کی جانب سے عائد ٹیکس ختم ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں.

سوشل میڈیا پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں اور اپنے بند موبائلز پر سم ایکٹو ہونے کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کررہے ہیں.

کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئی فون یا دوسرے درآمد شدہ فون پر پی ٹی اے کی جانب سے عائد ٹیکس ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد تمام فون اب چلنا شروع ہو گئے ہیں۔
معیذ رانجھا نامی صارف نے لکھا کہ میرا آئی فون نے سنگل پکڑنا شروع کردیئے ہیں حالانکہ میں نے ٹیکس ادا نہیں کیا۔ معیذ نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا امپورٹڈ حکومت منظور ہے۔



ایک میسم علی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج میرے لئے سب سے اچھی خبر یہ ہے کہ میرے آئی فون 13 میں سم ایکٹو ہوگئی ہے حالانکہ میں نے ٹیکس جمع نہیں کروایا۔





ایک شخص نے تو ٹوئٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے پی ٹی اے کی جانب سے باقاعدہ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔



جنت بلال کھر نے لکھا کہ کیا واقعی پی ٹی اے نے ٹیکس ختم کردیا ہے۔ مجھے کافی لوگوں نے بتایا کہ ان کے موبائل اوپن ہوگئے ہیں۔ میاں شہباز شریف کا بہت شکریہ۔



پی ٹی اے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ موبائلز سے ٹیکس ختم نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم چند صارفین کے آئی فونز میں کچھ وقت کیلئے سمز ضرور ایکٹو ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل پرابلم کی وجہ سے سمز کا ایکٹو ہونا صرف 2 منٹ کیلئے ہے جس کے بعد موبائل کے سگنلز دوبارہ چلے جاتے ہیں۔



تاہم کیا واقعی آئی فونز اور دیگر درآمدی فونز پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے اس حوالے سے تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔