سیکیورٹی گارڈز کا بچوں پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل

Jun 19, 2022 | 20:24 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد کے ایف ٹن مرکز میں پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی سیکیورٹی گارڈز کی بچوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

اسلام آباد میں‌بچوں‌کو وحشیاہ تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے 2اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا .سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچوں پر تشدد ہوتے دیکھا جاسکتا ہے.



تینوں بچوں کو کنٹینر نماکیبن میں بند کرکے کان پکڑوائے گئے،بند کئے گئے بچے مزدوری کرتے ہیں .
پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں نے سخت گرمی میں بچوں کو بنا پنکھے کے کمرے میں بند کرکے کان پکڑوائے۔
بعدازاں شہریوں کی مداخلت اور ویڈیو بنانے پر بچوں کو بازیاب کیا گیا .

مزیدخبریں