سبی:طوفانی بارشیں ،مسافر وین بہہ گئی، 4 خواتین سمیت بچی جاں بحق

Jun 19, 2022 | 17:46 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:بلوچستان کے ضلع سبی میں سیلابی ریلا مسافر وین بہالےگیا، جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سبی کے علاقےکٹ منڈی میں سیلابی ریلے میں وین بہہ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
وین میں بچوں سمیت 15 سےزائد افراد سوار تھے،جاں بحق افرادمیں 4خواتین اور ایک بچی شامل ،10 افراد کو بچالیا گیا، 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب بارشوں کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے.بارکھان میں عیشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا ، ڈيرہ بگٹی اور موسیٰ خیل کے بعض علاقے زیر آب آگئے۔
شمال مشرقی بلوچستان میں آج مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے.
ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے ساتھ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں بھی فلڈ وارننگ جاری کردی گئی۔
مزیدخبریں