تھر:حاملہ خاتون کاغلط آپریشن؛بچےکاسرکاٹ دیا گیا

Jun 19, 2022 | 16:15 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: تھرپارکر کے رورل ہیلتھ سینٹر چھاچھرو میں حاملہ خاتون کے ساتھ بےحسی کی انتہا کردی گئی۔
نوزائیدہ بچے کا سر کاٹ کر ماں کے پیٹ سے نکالا گیا،دھڑ پیٹ میں ہی چھوڑ دیا گیا۔
محکمۂ صحت سندھ کے حکام کے مطابق مذکورہ خاتون کو چھاچھرو سے سول ہسپتال مٹھی بھیجا گیا جہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔
مٹھی سے حاملہ خاتون کو سول ہسپتال حیدرآباد لایا گیا، جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا باقی ماندہ دھڑ نکال کرخاتون کی جان بچائی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک اور سفاک واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سفاکی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزیدخبریں