۔ایک رپورٹ کے مائونٹ ایورسٹ کی بلندی کو دوبارہ ناپا گیا تو یہ آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس اعشاریہ چھیاسی میٹر بلند پایا گیا جو کہ نیپال کی ناپی گئی آفیشل بلندی سے ایک میٹر کے قریب زیادہ ہے جبکہ چین کی پیمائش سے یہ چار میٹر زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ گلوبل وارمنگ اور دوہزار پندرہ کے زلزلے کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے مائونٹ ایورسٹ کی اونچائی پر شکوک وشبہات ظاہر کیے جارہے تھے جس کی وجہ سے چین اور نیپال نے اس کی اونچائی کو دوبارہ ناپا۔
چین اور نیپال نے منگل کے روز اعلان کیا کہ مائونٹ ایورسٹ کی نئی پیمائش کے مطابق دنیا کا یہ بلند ترین پہاڑ آٹھ ہزار آٹھ سو اڑتالیس اعشاریہ چھیاسی میٹر بلند پایا گیا جو کہ نیپال کی پیمائش سے ایک میٹر اور چین کی جانب سے چار میٹر کے لگ بھگ زیادہ بلند ہے۔
یاد رہے کہ نیپال نے مئی دوہزار انیس میں سروئیرز کی ایک ٹیم مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر بھیجی تھی جبکہ چین نے اس سال کے آغاز میں ٹیم بھیجی۔نیپال نے آزادانہ طورپر پہلی بار کوئی ٹیم پہاڑ کی بلندی ناپنے کے لیے بھیجی۔