ٹیم کےدورےکےبعدپاکستان گرےلسٹ سےنکل جائےگا:بلاول پُرامید

Jun 19, 2022 | 15:25 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایکشن پلانز کی تکمیل پر فیٹف کامتفقہ اعتراف قابل قدر، امید ہے معائنہ ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اہداف پورے کرنے پر پوری ٹیم تعریف کی مستحق ہے، فیٹف کے اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کے ایکشن پلان مکمل کئے،مستقبل میں بھی عملدرآمد جاری رکھیں گے۔
مزیدخبریں