تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اہداف پورے کرنے پر پوری ٹیم تعریف کی مستحق ہے، فیٹف کے اقدام سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے فیٹف کے ایکشن پلان مکمل کئے،مستقبل میں بھی عملدرآمد جاری رکھیں گے۔