غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیک سلیون ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ 7 ترقی یافتہ معیشتوں کے اجلاس میں شریک تھے تاہم اس دوران جیک سلیون کا بائیڈن سے کوئی قریبی رابطہ نہیں رہا اور نہ ہی اس دوران ان میں کوئی علامت ظاہر ہوئی تھی۔
ترجمان کے مطابق یہ جیک سلیون کا پہلا کرونا انفیکشن ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلیون نے گزشتہ روز سینیگال کی وزیرخارجہ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی جبکہ اس سے قبل انھوں نے لکسمبرگ میں چین کے اعلیٰ سفارت کار سے ساڑھے 4 گھنٹے ذاتی طور پر بھی ملاقات کی تھی۔