مائونٹ ایورسٹ کا بیس کیمپ کہیں اور منتقل کرنے کی تیاریاں

Jun 19, 2022 | 13:54 PM

Muhammad Akhtar
ایک نیوز نیوز: نیپال نے گلیشئر کے پگھلنے کے باعث مائونٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کو کہیں اور منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اوراس کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق عالمی حدت یا گلوبل وارمنگ اور انسانی سرگرمیوں کے باعث موجودہ بیس کیمپ غیرمحفوظ ہوچکا ہے۔
مذکورہ بیس کیمپ جسے کوہ پیمائی کے سیزن کے دوران پندرہ سو سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں، بہت باریک ہوچکے کھمبو گلیشئیر پرواقع ہے۔
نئے بیس کیمپ کے لیے کم بلندی پرواقع کوئی نئی جگہ تلاش کی جارہی ہے جہاں سارا سال برف نہ پڑتی ہو۔ماہرین کے مطابق پگھلائو سے پیدا ہونے والے پانی کے باعث مذکورہ گلیشئر غیر مستحکم ہوچکا ہےاور کوہ پیما شکایت کرچکے ہیں کہ یہاں پر شگاف پیدا ہوجاتے ہیں۔
نیپال کے محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل تارا ناتھ ادھیکاری کا کہنا ہے کہ کیمپ کے لیے نئی جگہ تلاش کی جارہی ہے اور اس کے لیے تمام فریقوں سے مشاورت کا عمل جلد شروع کیاجائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ کیمپ پانچ ہزار تین سو چونسٹھ میٹر کی بلندی پر واقع ہے جبکہ نیا کیمپ دوسو سے چارسو میٹر کم بلندی پر ہوگا۔


مزیدخبریں